Suhail Akhtar July 2024
- News Shooter / Video Journalist
- Reporter / Journalist
Delhi, India
18 reviews$1000 - $1500 / Day
Request QuoteMultimedia Contributor Al Jazeera Mubasher:الجزيرة مباشر Profile: https://www.aljazeeramubasher.net/author/سهيل-أختر The Independent Arabia: اندبندنت العربية Profile: https://www.independentarabia.com/articles-author/سهيل-أختر-القاسمي Voice Of America: Profile: https://www.urduvoa.com/author/سہیل-اختر-قاسمی/_mtyo
پاکستان اور بھارت میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کے منہ میں بریانی کا نام سن کر پانی نہ آئے۔ [سوائے ہمارے آفس کولیگ محمد بلال خان کے] وسطی ایشیا سے مشرقِ وسطیٰ تک یہ بریانی کسی نہ کسی شکل اور نام سے ہر علاقے کے لوگوں کا من بھاتا کھاجا ہے۔ اس بھانت بھانت کی بریانی میں ہندوستان کے شہر حیدرآباد دکن کی بریانی اپنی الگ پہچان اور شہرت رکھتی ہے۔ اس بریانی میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ جانیے دکن سے سہیل اختر کی اس رپورٹ میں۔ اور کمنٹس میں ہمیں بتائیے کہ آپ کو کہاں کی بریانی زیادہ پسند ہے؟ اور کیا آپ کا بھی کوئی ایسا دوست ہے جسے بریانی نہ پسند ہو۔ اگر ہے تو انہیں کمنٹس میں ٹیگ کرنا نہ بھولیں!
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا شمار آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب حکومت فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شہر میں چلنے والی تمام سرکاری بسوں کو بجلی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت آٹھ ہزار الیکٹرک بسیں سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ مزید جانیے SUHAIL AKHTAR کی رپورٹ میں۔
بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کا شہر ہلدوانی ان دنوں خبروں میں ہے۔ ہائی کورٹ نے ہلدوانی ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم تین بستیوں کو ریلوے کی زمین پر تجاوزات قرار دے کر گرانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ یہ معاملہ ہے کیا؟ بتا رہے ہیں سہیل اختر قاسمی اس رپورٹ میں۔
ہندوستان سے ہجرت کرنے والوں کی داستانیں تو پاکستانیوں نے اکثر اپنے بزرگوں سے سنی ہیں لیکن جو غیر مسلم 1947 میں یہاں سے ہجرت کر کے بھارت چلے گئے، آج ہم آپ کو ان کی کہانی سناتے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی اس ویڈیو میں دیکھیے ان ہندو خاندانوں کی کہانی جو تقسیم کے وقت لاہور میں اپنا گھر بار چھوڑ کر بھارت جانے پر مجبور ہوئے۔ نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ۔ یہ ویڈیو پاکستان اور بھارت کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز 'آزادی کے 75 سال' کا حصہ
دیکھیے دہلی کی ایک تاریخی شریف خانی حویلی کی دلچسپ کہانی۔ اس حویلی میں حکیموں کا شریفی خاندان آباد تھا جس کی 14 نسلوں میں 125 حکیم گزرے۔ ان میں سے کئی حکیم بہت مشہور بھی ہوئے۔ اب یہ حویلی تو اجڑ گئی مگر اس کے مکینوں کی کہانیاں زندہ ہیں۔ غالب کی حویلی، مغل بادشاہ کے درباروں سے شریفی خاندان کا کیا تعلق تھا؟ اور پاکستان میں حکیم اجمل خان کے نام سے چلنے والے دواخانوں کا شریف خانی حویلی سے کیا تعلق ہے؟ دیکھیے سہیل اختر کی رپورٹ میں۔
Camera
Audio
Miscellaneous
Editing
Production Support
Post Production
Miscellaneous